...

منشیات: ملیر پولیس کی کارروائی، 52 گرام آئس سمیت ملزم گرفتار

کراچی: ضلع ملیر میں شاہین فورس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر منشیات رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 52 گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔

ضلع ملیر پولیس کے ترجمان کے مطابق 23 اکتوبر 2026 کو تھانہ ملیر سٹی کی شاہین فورس نے غریب آباد گوٹھ کی کچی آبادی میں کارروائی کی اور شاہد علی ولد ظفر محمد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ ملیر سٹی میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار شخص اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں نامزد رہ چکا ہے اور ان مقدمات میں گرفتاری کے بعد جیل جا چکا ہے۔ ان مقدمات میں تھانہ ملیر سٹی میں 2019، 2023، 2024 اور 2025 میں درج مقدمات، جبکہ تھانہ نور جہاں میں 2020 کا ایک مقدمہ شامل ہے۔

پولیس نے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.