تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
مولانا فضل الرحمان، جنرل باجوہ کے ساتھ ملاقات کو ثابت کریں،ملک احمد
مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ عدم اعتماد کسی کے کہنے پر نہیں لائے، مولانا فضل الرحمان، جنرل باجوہ کے ساتھ ملاقات کو ثابت کریں۔
پریس کانفرنس کے دوران ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کسی کے کہنے پر نہیں لائے، مولانا فضل الرحمان نے دوسری جماعتون کی توہین کی ۔ وہ ایسا کیسے کہہ سکتے ہیں۔
ملک احمد خان نے کہا کہ جے یو آئی سربراہ جنرل باجوہ کے ساتھ ملاقات کو ثابت کریں ۔ ایک ملاقات میں جنرل باجوہ نے تحریک عدم اعتماد نہ لانے کا کہا ۔ وہ اس وقت بانی پی ٹی آئی کی وکالت کررہے تھے ۔ فیض حمید تو اس وقت پوسٹ پر بھی نہیں تھے۔