...

کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کارروائیاں، 24 گھنٹوں میں 8 ملزمان گرفتار

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار افراد میں 4 مبینہ منشیات فروش، ایک گٹکا ماوا سپلائر اور 3 اشتہاری یا مفرور ملزمان شامل ہیں۔

کلاکوٹ، کلری اور کھارادر میں کارروائیاں

پولیس کے مطابق کارروائیاں تھانہ کلاکوٹ، کلری اور کھارادر کی حدود میں کی گئیں۔

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد وقاص عرف میمن، احمد یوسف عرف حاجی بابا، غلام مصطفیٰ، گل زیب، عبدالرافع، امجد حسین، خالد بلوچ اور ملک محمد عرف بابل کے نام سے ہوئی ہے۔

منشیات اور گٹکا ماوا برآمد

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے آئس، کرسٹل، وائن اور گٹکا ماوا برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محمد وقاص عرف میمن 7 مقدمات میں مفرور تھا اور اسے انتہائی مطلوب ملزمان میں شامل کیا گیا تھا۔ ملک محمد عرف بابل بھی پولیس کو مطلوب تھا۔

مقدمات درج، تفتیش جاری

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرلیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزمان کو تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.