گلستان جوہر پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق کارروائیاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مختلف مقامات پر کی گئیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عدنان حسن، محمد طارق، سیف اللہ اور عباد اللہ کے ناموں سے ہوئی۔
مضرِ صحت گٹکا ماوا برآمد
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا، انڈین گٹکا عاداب اور فروخت کی رقم برآمد ہوئی۔
مقدمات درج، تفتیش جاری
ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ ان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
