واشک آپریشن سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی واشک کے علاقے پلانتک میں کی گئی۔ آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔

جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

عوام کو لوٹنے اور خوف پھیلانے میں ملوث ہونے کا دعویٰ

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد علاقے میں عوام کو لوٹنے اور خوف و ہراس پھیلانے کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!