دورانِ پرواز پاور بینک میں آگ، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

دورانِ پرواز مسافر طیارے کے اوور ہیڈ کمپارٹمنٹ میں رکھے پاور بینک میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث کیبن میں ہنگامی صورتِ حال پیدا ہوگئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارہ 35 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کررہا تھا۔ کیبن کریو نے آگ بجھانے والے آلے کی مدد سے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا۔

حفاظتی اقدامات کے تحت رخ تبدیل

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد پائلٹس نے حفاظتی اقدامات کے تحت طیارے کا رخ قریبی حیدرآباد ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا۔

طیارے کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتارنے کے بعد گراؤنڈ کردیا گیا۔ بعد ازاں مسافروں کو متبادل طیارے کے ذریعے چنئی روانہ کیا گیا۔

پاور بینک میں آگ لگنے کا خدشہ

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاور بینکس میں استعمال ہونے والی لیتھیم آئن بیٹریاں زیادہ گرم ہونے پر آگ پکڑ سکتی ہیں۔

حفاظتی پالیسی کے تحت پاور بینکس کو ہینڈ بیگیج میں رکھنے کو ترجیح دی جاتی ہے۔ اس طرح بیٹری میں خرابی یا آگ لگنے کی صورت میں عملہ فوری کارروائی کرسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!