خلیج عمان: امریکی لڑاکا طیارے کا مال بردار جہاز پر حملہ

خلیج عمان: امریکی لڑاکا طیارے نے خلیج عمان میں ایک مال بردار بحری جہاز کو نشانہ بنایا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق جہاز نے متعدد وارننگز نظرانداز کیں۔

سینٹ کام کے مطابق پاناما کے پرچم بردار مال بردار جہاز ایم وی اوشن مولیکا نے امریکی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کی۔ اس پر امریکی طیارے نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں جہاز ناکارہ ہوگیا۔

عملے کے ارکان محفوظ رہے

سونے کی قیمت: فی تولہ 1100 روپے مہنگا، چاندی بھی بڑھ گئی

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق حملے میں بحری جہاز کے عملے کے ارکان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ مال بردار جہاز ایران کی ایک بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا اور امریکی بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کررہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!