لندن: سعودی آرامکو کے سربراہ امین ناصر نے عالمی تیل کے ذخائر میں نمایاں کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
لندن میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امین ناصر نے کہا کہ دنیا کے تیل کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوگئے ہیں۔
ان کے مطابق موجودہ ذخائر کو دوبارہ مطلوبہ سطح پر لانے میں 2 سال تک کا وقت لگ سکتا ہے۔
3 ارب بیرل تیل کی سپلائی متاثر
امین ناصر کے مطابق مشرق وسطیٰ کے تنازع کے باعث خطے سے تیل کی سپلائی تقریباً 3 ارب بیرل کم ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمی پوری کرنے کے لیے ہنگامی ذخائر سے ایک ارب بیرل سے زائد تیل نکالا جاچکا ہے۔
حکومتوں نے بھی اپنے اسٹریٹجک ذخائر سے 30 کروڑ بیرل سے زائد تیل جاری کیا ہے۔
ان کے مطابق مزید تیل جاری کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
خواجہ آصف کے پی ٹی آئی سے 8 سوالات، دہشتگردی پالیسی پر جواب طلب
سعودی عرب متبادل راستوں کا جائزہ لے رہا ہے
آرامکو سربراہ نے بتایا کہ سعودی عرب خام تیل کی برآمد کے لیے اضافی راستوں کا جائزہ لے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب بیرون ملک تیل ذخیرہ کرنے کی سہولت بھی تلاش کر رہا ہے۔
امین ناصر کے مطابق عالمی تیل مارکیٹ میں موجودہ صورتحال نے ہنگامی ذخائر کی اہمیت مزید بڑھا دی ہے۔