...

صومالی قزاقوں کے ہاتھوں جاں بحق 3 پاکستانیوں کی میتیں کراچی پہنچ گئیں

کراچی: صومالی قزاقوں کے مبینہ حملے میں جاں بحق ہونے والے تین پاکستانیوں کی میتیں اور چار زخمی کراچی پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایتھوپین ایئرلائنز کی پرواز ET-694 کے ذریعے میتیں اور زخمی کراچی ایئرپورٹ پہنچے۔

جاں بحق افراد میں رفیع اللہ خان، سید کاشف عمر اور محمود احمد انصاری شامل ہیں۔

زخمیوں میں عثمان غنی، عقیل خان، امین بن شمس اور یاسر خان شامل ہیں۔

زخمیوں کا طبی معائنہ

کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر بارڈر ہیلتھ سروسز نے زخمیوں کا طبی معائنہ کیا۔

بعد ازاں زخمیوں کو ان کے اہلخانہ کے حوالے کردیا گیا، جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں بھی ورثا کے سپرد کردی گئیں۔

صدر میں تین اہم شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن

میتیں وصول کرنے کے لیے جاں بحق افراد کے اہلخانہ ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

اس موقع پر گورنر سندھ نہال ہاشمی، پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، وقار مہدی، ایم کیو ایم کے فاروق ستار اور وسیم اختر بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.