قصور: پاک بھارت سرحد پر بھارتی فائرنگ میں شہید ہونے والے دو پاکستانی شہریوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
شہید شہریوں عظمت رسول اور محسن جٹ کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
دونوں شہریوں کو ان کے آبائی گاؤں جٹاں والی حویلی، لدھڑ میں سپرد خاک کردیا گیا۔
اہلخانہ کا بھارتی فورسز کے خلاف احتجاج
شہید شہریوں کے اہلخانہ نے بھارتی فورسز کی فائرنگ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
اہلخانہ نے کہا کہ اگر بھارتی فورسز میں اتنی ہمت ہے تو پاکستانی قوم کا سامنا کرکے مقابلہ کریں۔
سرحدی علاقوں کے شہریوں نے بھی بھارتی فورسز کی کارروائی کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا۔