نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ 33 حیدرآباد کے نئے کیمپ آفس کا افتتاح کردیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن جاوید اکبر ریاض نے نئے کیمپ آفس کا افتتاح کیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نیا کیمپ آفس ہائی وے پر منتقل کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے رسپانس ٹائم بہتر ہونے کی توقع ہے۔
جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ نئے دفتر سے آپریشنل کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔
نئے دفتر کا معائنہ
ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن نے نئے آفس کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
انہوں نے رہائشی بلاکس کا بھی دورہ کیا۔ خواتین اہلکاروں کے رہائشی بلاک میں مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق نئے آفس کا قیام افسران اور جوانوں کی فلاح و بہبود کی جانب اہم اقدام ہے۔
افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم
نئے کیمپ آفس کے قیام میں کردار ادا کرنے والے افسران اور اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔
ایڈیشنل آئی جی نے فیلڈ اسٹاف کی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے اہلکاروں کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔