ایس آئی یو سی آئی اے کراچی نے ڈاکس تھانے کی حدود میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ریڈ بک میں مطلوب دہشت گرد نیک اختیار عرف گل بادشاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک دستی بم بھی برآمد کیا۔
ملزم کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی
پولیس کے مطابق نیک اختیار عرف گل بادشاہ پر خیبرپختونخوا حکومت نے 30 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا۔
گرفتار ملزم کا نام سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی ریڈ بک کے تیسرے ایڈیشن میں شامل ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم دیر میں ٹی ٹی پی صوفی محمد گروپ کا ایریا کمانڈر بھی رہ چکا ہے۔
19 سنگین مقدمات درج
پولیس کے مطابق نیک اختیار کے خلاف لوئر دیر کے تھانہ اوچ میں 19 سنگین مقدمات درج ہیں۔
ایس آئی یو پولیس اسٹیشن میں بھی ملزم کے خلاف ایکسپلوزیو ایکٹ اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایس آئی یو سی آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔