...

کراچی موسم: آئندہ 3 روز گرمی اور حبس برقرار رہنے کا امکان

کراچی: شہر میں آئندہ تین روز کے دوران موسم نسبتاً گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے موسم کی پیش گوئی جاری کردی۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے اثرات کراچی کے موسم پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

محکمے کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں سمندری ہواؤں کے ساتھ مغربی سمت سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ اس دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

کراچی یوتھ سمٹ 2026: گورنر سندھ نہال ہاشمی کا نوجوانوں سے خطاب

سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی گرمی

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے۔

دوسری جانب جامشورو میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

One thought on “کراچی موسم: آئندہ 3 روز گرمی اور حبس برقرار رہنے کا امکان”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.