...

منشیات فروش: کورنگی میں 6 ملزمان گرفتار، 340 گرام آئس برآمد

کراچی کے ضلع کورنگی میں زمان ٹاؤن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق کارروائی چکرا گوٹھ اور نورانی بستی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران کی گئی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 340 گرام آئس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت عنایت علی، لیاقت علی، سلمان، رضا کبیر، محمد شہباز اور عابد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سے بعض کے خلاف پہلے بھی مختلف مقدمات درج رہے ہیں۔ ان میں منشیات، گٹکا و ماوا اور دیگر جرائم سے متعلق مقدمات شامل ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق عنایت علی کے خلاف زمان ٹاؤن تھانے میں 2014، 2019 اور 2025 کے مقدمات درج رہے ہیں، جبکہ لیاقت علی کے خلاف اتحاد ٹاؤن اور زمان ٹاؤن تھانے میں مقدمات درج ہیں۔

پولیس کے مطابق سلمان کے خلاف 2024، 2025 اور 2026 میں مختلف مقدمات درج ہوئے۔ رضا کبیر کے خلاف زمان ٹاؤن، کورنگی اور سی آئی اے ایس آئی یو سے متعلق مقدمات کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔ عابد علی کے خلاف کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں 2025 کا مقدمہ درج رہا ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.