بلال کالونی پولیس اہلکار فائرنگ اپڈیٹ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

مورخہ : 13 فروری 2024

بلال کالونی پولیس اہلکار فائرنگ اپڈیٹ

نارتھ کراچی سیکٹر 5M نازیہ اسکوائر پر پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل وحید ولد طارق پرویز پر فائرنگ ہوئی

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی نیو کراچی ڈویژن سے واقعے کی تفصیلات حاصل کی

جناب ایس ایس پی سینٹرل نے آغا خان ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور زخمی ہیڈ کانسٹیبل کے لواحقین سے ملاقات کی اور علاج معالجہ کی تفصیلات حاصل کی بعدازاں ایس ایس پی سینٹرل بلال کالونی کی حدود میں جائے وقوعہ پر موجود ہیں جہاں پولیس کارروائی کی جارہی ہے

ایس پی نیو کراچی ڈویژن، ایس ایچ او بلال کالونی جائے وقوعہ پر موجود ہیں

کرائم سین یونٹ نے جائے کو سِیل کرکے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں

ہیڈ کانسٹیبل سیکیورٹی 1 میں تعینات تھا اور ایک جج کے ساتھ بحیثیت گن من فرائض انجام دے رہا تھا

ہیڈ کانسٹیبل اس سے قبل خواجہ اجمیر نگری تھانہ اور بلال کالونی تھانے میں بھی تعینات رہا ہے

ہیڈ کانسٹیبل کو فوری آغا خان ہسپتال منتقل کروادیا گیا ہے

 

 

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے واقعے کی ہر زاویے سے تحقیقات اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات دے دیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!