آئی جی سندھ رفعت مختارر راجہ کی زیرصدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں پولیس ایکزیکٹو بورڈ کا اجلاس

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

DPL OFFICE CPO
NEWS ALERT

درخواست برائے ٹکرز۔

کراچی13,فروری 2024:-

آئی جی سندھ رفعت مختارر راجہ کی زیرصدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں پولیس ایکزیکٹو بورڈ کا اجلاس۔

اجلاس میں ایڈشنل آئی جی کراچی، ویلفیئر اینڈ ورکس، کراچی ڈی آئی جیز، زونل,ہیڈکواٹرز، اسٹبلشمنٹ،ٹی اینڈ ٹی،سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، آرآر ایف،سی اینڈ آئی، فنانس،آئی ٹی نے بالمشافہ جبکہ رینجز کے ڈی آئی جیز نے ذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

اجلاس کے ایجنڈے سے متعلق ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ نے شرکاء کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں سندھ پولیس میں نئے بھرتی ہونے والے انسپکٹرز لیگل، انویسٹیگیشن سمیت تفتیسشی افسران کی کیریئرپلاننگ اورسابق فوجی پولیس اہلکاروں سے متعلق موضوعات پر بحث کی گئی۔

آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی جانب سے نئے بھرتی ہونے والے انسپکٹرز لیگل اور انویسٹی گیشن کی بنیادی ذمہ داری،ترقی،اور تقرر و تبادلہ سے متعلق سفارشات مرتب کرنے کے حوالے سے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات دیئے۔

کمیٹی 3 سینئر ڈی آئی جیز،2ایس ایس پیز اور ایک ایس پی پرمشتمل ہوگی۔

انسپیکٹر لیگل اور انویسٹی گیشن کے سندھ پولیس شامل ہونے سے غیرمعمولی اور مثبت تبدیلی رونما ہوگی۔ائی جی سندھ

تمام ڈی آئی جیز اپنےاپنے زونز اور رینجز میں شعبہ تفتیش کی بذات خود مانیٹرنگ کریں گے۔آئی جی سندھ

اجلاس کے شرکاء نے تفتیشی افسر کی سب انسپیکٹرز اور انسپیکٹرز/ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی کو تفتیسی کیسز سے مشروط کرنے کی سفارش بھی کی۔

2011میں بھرتی ہونے والے 2000 ریٹائرڈ فوجی پولیس اہلکاروں کی تقرریوں و تبادلوں کی بھی سفارش کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!