کراچی کے علاقے لانڈھی میں واٹر ٹینکر حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ لانڈھی تھانے کی حدود میں فیوچر موڑ ہائیڈرنٹ کے قریب پیش آیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسے قابو کرلیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
فیوچر موڑ ہائیڈرنٹ کے اطراف پانی کے حصول کے لیے شہریوں کی آمدورفت کے باعث ٹریفک اور عوامی تحفظ کے مسائل بھی سامنے آتے رہے ہیں، جبکہ اس حادثے نے واٹر ٹینکروں کی آمدورفت اور ڈرائیونگ کے طریقہ کار پر ایک بار پھر سوالات اٹھا دیے ہیں۔