سونے کی قیمت میں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں اچانک نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 151 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 454 ڈالر ہوگئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی پڑے۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 15 ہزار 100 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے ہوگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 12 ہزار 946 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 1 ہزار 179 روپے کی سطح پر آگئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 3 ڈالر 97 سینٹس کم ہوکر 66 ڈالر 33 سینٹس ہوگئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 397 روپے کی کمی سے 7 ہزار 112 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 340 روپے کم ہوکر 6 ہزار 97 روپے ہوگئی۔
پیٹرولیم سیکٹر: علی پرویز ملک کی او آئی سی سی آئی اور پی ایس او قیادت سے اہم ملاقاتیں
مارکیٹ ذرائع کے مطابق امریکا میں افراطِ زر میں کمی اور مستقبل میں شرح سود میں ممکنہ کمی سے متعلق توقعات نے عالمی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں پر دباؤ بڑھایا ہے۔