روس یوکرین جنگ کے دوران روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے نواحی علاقے پر رات بھر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہوگئے۔
یوکرینی حکام کے مطابق زخمیوں میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ حملوں کے بعد 381 افراد کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جبکہ 300 سے زائد امدادی اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہے کہ روس نے رات بھر 233 ڈرونز داغے، جن میں سے بیشتر کو فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا۔ حملوں سے مختلف مقامات پر عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا۔