...

بھتہ خوری: رینجرز اور پولیس کی کارروائی، احمد علی مگسی گروہ کا ملزم گرفتار

کراچی میں بھتہ خوری کے خلاف رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران عزیز آباد کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ سے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

پاکستان رینجرز سندھ اور ایس آئی یو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزم مسلم غلام کا تعلق مبینہ طور پر احمد علی مگسی گروہ سے ہے۔

رینجرز کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔ ملزم پر پی آئی بی کالونی میں منشیات فروشی اور بھتہ خوری کے الزامات ہیں۔

حکام کے مطابق ملزم بھتہ نہ دینے والے افراد پر فائرنگ کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔ وہ اپنے ساتھی سلمان شوٹر اور دیگر افراد کے ساتھ کاروباری شخصیات سے بھتہ وصول کرتا تھا۔

رینجرز کے مطابق ملزم لیاقت آباد میں گتہ فیکٹریوں سے بھتہ وصولی کی وارداتوں میں بھی ملوث رہا۔ بھتہ نہ دینے پر بھنگوریہ گوٹھ کی ایک فیکٹری میں خوف پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

ترجمان کے مطابق ملزم کا ساتھی سلمان شوٹر پہلے ہی رینجرز اور ایس آئی یو پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ اس گرفتاری کے بعد مسلم غلام مبینہ طور پر بلوچستان فرار ہوگیا تھا۔

حکام کے مطابق ملزم کچھ عرصہ قبل کراچی واپس آیا اور دوبارہ اپنا نیٹ ورک منظم کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس اور رینجرز نے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیے ہیں۔

گرفتار ملزم کو اسلحے اور ایمونیشن سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے ایس آئی یو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

سندھ رینجرز نے شہریوں سے جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔ شہری رینجرز کی ہیلپ لائن 1101 یا مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر اطلاع دے سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.