...

ایران دورہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اہم ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں

اسلام آباد — ایران دورہ مکمل کرنے کے بعد چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان واپس روانہ ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایران پہنچنے پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل میں رہبرِ اعلیٰ کے نمائندے محسن رضائی سے بھی ملاقات کی۔

فیلڈ مارشل نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام پر تبادلہ خیال کیا۔ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور تنازع جلد ختم کرنے کے اقدامات بھی زیرِ غور آئے۔

ملاقاتوں میں علاقائی امن کے فروغ اور تنازعات کے مذاکرات کے ذریعے حل پر بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں جانب نے کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی قیادت نے مذاکرات اور تنازع کے پُرامن حل کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ ایرانی قیادت نے پاکستان کی مخلصانہ اور تعمیری کوششوں کی بھی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.