...

ٹک ٹاکر خاتون: ٹیکسلا میں ٹارگٹ کلنگ کے دو مبینہ شوٹرز گرفتار

ٹیکسلا: ٹک ٹاکر خاتون کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے میں پولیس نے دو مبینہ شوٹرز کو گرفتار کرلیا ہے، جس کے بعد کیس میں گرفتار ملزمان کی مجموعی تعداد چھ ہوگئی۔

پولیس کے مطابق نامزد ملزمان کاشی، کوثر اور جاوید سمیت چار افراد پہلے ہی زیر حراست ہیں۔ دو مبینہ شوٹرز کی گرفتاری کے بعد تفتیش نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے قتل میں غیرت کے عنصر کے شامل ہونے کا بھی شبہ ہے۔ تفتیشی حکام کو خدشہ ہے کہ قتل میں خاتون کے قریبی عزیز بھی ملوث ہوسکتے ہیں۔

بلاول بھٹو: دہشتگردی سے متعلق بیان کی وضاحت، ’الفاظ کا غلط چناؤ ہوا

پولیس نے قتل کے محرکات جاننے کے لیے غیرت کے نام پر قتل سمیت تمام ممکنہ پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔ حکام گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کے ذریعے قتل کی منصوبہ بندی، محرکات اور دیگر ممکنہ کرداروں کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

خاتون ٹک ٹاکر کو گزشتہ ہفتے ٹیکسلا میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

One thought on “ٹک ٹاکر خاتون: ٹیکسلا میں ٹارگٹ کلنگ کے دو مبینہ شوٹرز گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.