کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر حاجی محمد تواب خان کی قیادت میں 11 رکنی وفد نے کراچی پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈی آئی جی ٹریفک، اتحاد کے سینیئر نائب صدر عبدالرحمن محسود، جنرل سیکرٹری الیاس، نائب صدر فاروق احمد اور دیگر عہدیداران بھی شریک ہوئے۔
ملاقات کے دوران شہر میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کو درپیش مسائل، ٹریفک نظم و ضبط اور ٹرانسپورٹرز کو پیش آنے والی مشکلات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
فریقین نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل، ٹریفک نظام میں بہتری اور باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔