...

کسٹمز کارروائی: سندھ پولیس سی ٹی ڈی کا ہیڈ کانسٹیبل مبینہ اسمگلنگ میں گرفتار

کراچی میں کسٹمز کارروائی کے دوران کسٹمز اور سندھ رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ہیڈ کانسٹیبل سعید میران کو مبینہ اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق کارروائی ہمدرد چیک پوسٹ پر کی گئی۔ تلاشی کے دوران ہیڈ کانسٹیبل سعید میران کے زیرِ استعمال ذاتی آلٹو گاڑی سے چھالیہ کے 32 کٹے برآمد ہوئے، جبکہ کسٹمز اور رینجرز نے گاڑی بھی تحویل میں لے لی۔

حکام کا کہنا ہے کہ آلٹو گاڑی کی مزید تلاشی کے دوران مبینہ طور پر ایک غیر قانونی پستول بھی برآمد ہوا۔

کارروائی کے دوران کسٹمز، رینجرز اور مبینہ ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ بعد ازاں گرفتار ہیڈ کانسٹیبل سعید میران کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز ہاؤس منتقل کردیا گیا۔

کسٹمز حکام کے مطابق دوسری کارروائی میں عدیل نامی شخص کو بھی گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے ایک کرولا کار اور چھالیہ کے بورے برآمد کیے گئے۔

حکام کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل سعید میران اور عدیل کے خلاف کسٹمز میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.