41 سالہ رونالڈو نے ووگ میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 25 سالہ کیریئر کے دوران انہوں نے بے شمار قربانیاں دیں۔ اب وہ اور ان کی اہلیہ اپنی محنت سے حاصل کی گئی کامیابیوں سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔
رونالڈو نے کہا کہ فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کا مستقبل واضح ہے۔ کھیل چھوڑنے کے بعد زندگی میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگا، جسے وہ سیاحت اور پیڈل جیسے مختلف مشغلوں سے پُر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ فٹ بال کو ایک شاندار یادگار چھوڑ کر خیرباد کہنا چاہتے ہیں۔
سپر ٹیکس: وفاقی آئینی عدالت نے ٹیکس کریڈٹ ایڈجسٹمنٹ کو قانونی قرار دے دیا
کرسٹیانو رونالڈو نے کلب اور پرتگال کی قومی ٹیم کی جانب سے 950 سے زائد گول اسکور کیے ہیں۔ وہ دنیا کے کامیاب ترین فٹ بالرز میں شمار ہوتے ہیں۔
اپنے 25 سالہ کیریئر میں رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ، ریئل میڈرڈ، یووینٹس اور النصر جیسے بڑے کلبز کی نمائندگی کی۔ انہوں نے ان ٹیموں کے ساتھ متعدد ملکی اور بین الاقوامی اعزازات بھی حاصل کیے۔