لاہورپولیس کا 9مئی کےمقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی کے 7 مقدمات میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جے آئی ٹی

لاہور پولیس نے نو مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جے آئی ٹی ذرائع کےمطابق بانی پی ٹی آئی کونو مئی کے سات مقدمات میں گرفتار کیا جائےگا۔جس کیلیے جے آئی ٹی عدالت سے جلد رجوع کرے گی۔

9 مئی واقعات کیس؛بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

اس سےقبل انسداددہشت گردی عدالت نے نو مئی واقعات کے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت  منظور کی تھی۔

 

 

جج ملک اعجاز آصف نے9مئی کیس میں نامزدملزمان بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کی ضمانت کا فیصلہ سناتے ہوئے بارہ, بارہ مقدمات میں ضمانتیں منظورکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!