...

مکہ معاہدہ ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے

مکہ معاہدہ کے تحت ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان مشترکہ فوجی، بحری اور فضائی مشقیں کریں گے۔ ترک وزارت دفاع نے معاہدے کی مزید تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

ترک وزارت دفاع کے مطابق تینوں ممالک دفاعی صنعتی تعاون بھی بڑھائیں گے۔ اس مقصد کے لیے سینئر وزرا پر مشتمل ایک گروپ تشکیل دیا جائے گا۔

وزارت دفاع نے کہا کہ معاہدہ دفاعی اور فوجی تعلقات کو زیادہ مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ اس سے تینوں ممالک کے درمیان تعاون کو مستقل اور ادارہ جاتی شکل ملے گی۔

معاہدے کے تحت اسٹریٹیجک، سیاسی اور فوجی رابطہ کاری کا ایک نیا میکنزم بھی قائم کیا جائے گا۔ اس میں وزرائے دفاع، وزرائے خارجہ اور چیفس آف جنرل اسٹاف شامل ہوں گے۔

ترک وزارت دفاع کے مطابق ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان اعلیٰ ترین سطح پر باقاعدہ رابطے میں رہیں گے۔ تینوں ممالک دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.