...

کھلا نالہ سہراب گوٹھ میں کمسن بچہ لاپتا، بچانے کی کوشش کرنے والا نوجوان جاں بحق

شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ کی مچھر کالونی میں نور اسلام مسجد کے قریب کھلے نالے میں گر کر ایک کمسن بچہ لاپتا ہوگیا۔ بچے کو بچانے کی کوشش کرنے والا نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو وہیکل، غوطہ خوروں اور ایمبولینس پر مشتمل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ روانہ کی گئی۔

ریسکیو ٹیم کے پہنچنے سے پہلے بچے کو بچانے کی کوشش کرنے والا نوجوان بھی نالے میں ڈوب گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کی لاش نالے سے نکال لی۔ لاپتا بچے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن مسلسل جاری ہے۔

ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت 17 سالہ گلاب ولد منظور کے نام سے ہوئی۔ لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی۔

لاپتا بچے کی شناخت 4 سالہ شاویز ولد جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکار نالے میں مسلسل سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.