...

برنس روڈ: کمشنر کراچی کی ہدایت پر 19 غیر قانونی دکانیں مسمار، قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی

برنس روڈ پر کمشنر کراچی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ حاظم بھنگوار کی نگرانی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 19 دکانیں مسمار کر دی گئیں، جو مبینہ طور پر سرکاری سرپرستی میں غیر قانونی طور پر تعمیر کی جا رہی تھیں۔

اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ حاظم بھنگوار نے بتایا کہ یہ دکانیں مکمل طور پر غیر قانونی تھیں اور ان کی تعمیر میں بعض سرکاری و سیاسی شخصیات کے ملوث ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی کی ہدایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کی نگرانی انہوں نے خود کی اور کارروائی کے دوران ہیوی مشینری استعمال کی گئی۔ ان کے مطابق غیر قانونی دکانوں کا پورا ڈھانچہ گرا دیا گیا تاکہ دوبارہ قبضے یا تعمیر کی گنجائش نہ رہے۔

حاظم بھنگوار نے کہا کہ برنس روڈ پر سرکاری اراضی پر قبضے کی روایت ختم کرنے کے لیے انتظامیہ بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں کسی کے اثر و رسوخ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاہے کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضے اور تعمیرات ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی اور اس حوالے سے کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی

One thought on “برنس روڈ: کمشنر کراچی کی ہدایت پر 19 غیر قانونی دکانیں مسمار، قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.