سٹی پولیس نے ساؤتھ زون میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 54 ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق کارروائیاں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف علاقوں میں کی گئیں۔
ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث تین ملزمان بھی پولیس کی حراست میں آئے۔
پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والے 15 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گٹکا اور ماوا سپلائی میں ملوث مزید چھ ملزمان بھی پکڑے گئے۔
اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف کارروائی کے دوران دو مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ دیگر مختلف جرائم میں ملوث 21 ملزمان بھی قانون کی گرفت میں آئے۔
ترجمان کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رہیں گی۔ پولیس نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔