شاہنواز بھٹو کی یاد میں پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام پیپلز سیکریٹریٹ میں قرآن خوانی اور تعزیتی اجتماع منعقد کیا گیا، جہاں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
تقریب میں وزیر محنت و افرادی قوت سندھ اور صدر پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی، جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی سندھ سینیٹر سید وقار مہدی، پیپلز پارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری رؤف ناگوری، دیگر عہدیداران اور کارکنوں نے شرکت کی۔
شاہنواز بھٹو کی جدوجہد کو خراجِ تحسین
سعید غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر شاہنواز بھٹو ان کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہنواز بھٹو کی زندگی آمریت کے خلاف جدوجہد سے عبارت تھی۔
ان کے بقول انہوں نے کبھی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔
سعید غنی نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید شاہنواز بھٹو، شہید میر مرتضیٰ بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہنواز بھٹو کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
کراچی پولیس: مبینہ منشیات فروش انمول عرف پنکی کے بھائی کامران مراد گرفتار
وقار مہدی کا مؤقف
سینیٹر سید وقار مہدی نے کہا کہ پاکستان کے عوام، خصوصاً پیپلز پارٹی کے کارکن، شاہنواز بھٹو کی جمہوریت کے لیے جدوجہد اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ شاہنواز بھٹو نے ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے پر قائم رہتے ہوئے آمریت کا مقابلہ کیا۔
وقار مہدی کے مطابق ان کی جرات اور استقامت آج بھی کارکنوں کے لیے مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہنواز بھٹو کا نام تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔