...

یومِ سیاہ: پیپلز پارٹی ضلع وسطی نے کراچی میں ریلی نکالی، بھٹو کی سیاسی جدوجہد کو خراجِ عقیدت

کراچی: یومِ سیاہ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے زیر اہتمام فائیو اسٹار چورنگی سے میٹرک بورڈ آفس تک ریلی نکالی گئی، جس میں پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکا نے پاکستان پیپلز پارٹی کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور پارٹی کے حق میں نعرے لگائے۔ ریلی سے پارٹی رہنما رضا ہارون، سردار خان، شہزاد مجید، توقیر احمد، اسد حنیف اور دیگر نے خطاب کیا، جبکہ سینیٹر مسرور احسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

رضا ہارون نے اپنے خطاب میں کہا کہ 5 جولائی 1977 کو نافذ کیے گئے مارشل لا کے ذریعے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی جدوجہد کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم ان کے بقول بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں جبکہ اس دور کے آمر تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔

معاشی ترقی: شاداب رضا نقشبندی نے عوام دوست معاشی پالیسیوں پر زور دیا

انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کے عوام کو کراچی کی ترقی اور پاکستان کی خوشحالی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بلدیاتی اور سیاسی عمل میں بھی کراچی میں پارٹی اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرے گی۔

رضا ہارون نے دعویٰ کیا کہ ضلع وسطی میں اس نوعیت کا عوامی اجتماع ماضی میں کسی دوسری سیاسی جماعت نے منعقد نہیں کیا۔ انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنائیں۔

سردار خان نے خطاب کرتے ہوئے کارکنوں اور ضلع وسطی کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے اور عوامی خدمت کا سفر آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ ان کے مطابق ریلی میں کارکنوں کی بھرپور شرکت پارٹی پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔

ریلی کے اختتام پر پارٹی رہنماؤں نے اتحاد برقرار رکھنے، عوامی رابطہ مہم کو مزید فعال بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.