...

منشیات فروشی: کراچی میں ایس آئی یو نے مبینہ عادی منشیات فروش گرفتار، 1190 گرام چرس برآمد

کراچی: منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) / سی آئی اے کراچی نے تھانہ سعید آباد کی حدود سے ایک مبینہ عادی منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 1190 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ایس آئی یو/سی آئی اے ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت خلیل الرحمان ولد یوسف خان کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔

پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی چرس تحویل میں لے کر ملزم کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس آئی یو کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ملزم پیشہ ور منشیات فروش اور عادی مجرم ہے، جو 2003 سے مختلف جرائم میں ملوث رہا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم اس سے قبل منشیات فروشی، ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے متعدد مقدمات میں بھی گرفتار ہو چکا ہے۔

ترجمان کے مطابق تفتیشی ٹیم ملزم سے مزید پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ اس کے ممکنہ ساتھیوں اور منشیات کے نیٹ ورک سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.