ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی زیر صدارت محرم الحرام کی سیکیورٹی اور انسداد جرائم سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ضلعی اور انوسٹیگیشن ونگ کے ایس ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔
ضلعی ایس ایس پیز نے ایسٹ زون کے تمام تھانوں میں ہفتہ وار کرائم رپورٹ پیش کی۔
رپورٹ میں انسداد جرائم کی کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں منشیات فروشوں، گٹکا ماوا نیٹ ورکس اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
قتل، اقدام قتل، ہاؤس رابری، کار چوری اور اسٹریٹ کرائم کیسز پر پیش رفت بھی زیر غور آئی۔
ڈی آئی جی ایسٹ زون نے کہا کہ محرم میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے۔
پلان کی تیاری میں علماء کرام اور منتظمین کی رائے بھی شامل کی گئی۔
انٹیلیجنس رپورٹس کو بھی سیکیورٹی پلان میں مدنظر رکھا گیا ہے۔
ایسٹ زون میں مجموعی طور پر 7059 افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
9، 8 اور 10 محرم کے مرکزی جلوس کے لیے اضافی نفری بھی تعینات ہوگی۔
یہ اضافی نفری 2401 اہلکاروں پر مشتمل ہوگی۔
مرکزی جلوس کے روٹ پر سخت سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔
داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔
واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور سی سی ٹی وی نگرانی بھی فعال کر دی گئی ہے۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ ایسٹ زون ہائی الرٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔


