کراچی میں کرپٹو ٹریڈر کے اغوا کا انکشاف، 5 لاکھ ڈالر ڈیجیٹل والٹ سے منتقل

کراچی — شہر قائد کراچی میں مبینہ طور پر ایک اور شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں ایک کرپٹو کرنسی ٹریڈر کو اغوا کرنے کے بعد اس کے ڈیجیٹل اثاثوں تک رسائی حاصل کر کے لاکھوں ڈالر منتقل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس اور ذرائع کے مطابق گلستانِ جوہر کے علاقے کامران چورنگی کے قریب سے Gulistan-e-Johar میں رہائش پذیر ایک کرپٹو ٹریڈر جے ایس راؤ کو مبینہ طور پر پیر کی رات نامعلوم افراد نے اغوا کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ شخص کو ایک چائے خانے کے قریب سے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ علاقے میں موجود تھا۔ ملزمان اسے زبردستی گاڑی میں لے گئے اور دورانِ حراست تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

ذرائع کے مطابق اغوا کاروں نے نہ صرف شہری کے موبائل فونز اور قیمتی سامان قبضے میں لیا بلکہ اس کے ڈیجیٹل والٹ تک رسائی حاصل کر کے 5 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی بھی مبینہ طور پر منتقل کر لی۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی قیمتی ایس یو وی تھی، جس کی شناخت فارچیونر کے طور پر کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ پولیس مختلف پہلوؤں سے کیس کا جائزہ لے رہی ہے، جن میں ڈیجیٹل ٹریسنگ اور ملزمان کے نیٹ ورک کی شناخت شامل ہے۔

کراچی میں حالیہ عرصے کے دوران ڈیجیٹل اثاثوں اور کرپٹو ٹریڈنگ سے منسلک افراد کو نشانہ بنانے کے بڑھتے ہوئے واقعات نے سیکیورٹی خدشات میں اضافہ کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!