پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کھلے سمندر میں بروقت امدادی کاروائی۔ ترجمان پاک بحریہ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بحیرہ عرب میں پھنسے 9 بھارتی شہریوں کی جان بچالی۔ ترجمان پاک بحریہ

پاک بحریہ کے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کو سمندر میں پھنسی SAS-5 نامی کشتی کی ہنگامی کال موصول ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ سمندر میں پھنسی SAS-5 نامی کشتی میں فنی خرابی کے باعث انجن مکمل طور پر بند ہو گیا تھا۔ ترجمان پاک بحریہ کشتی میں 9 بھارتی شہری گزشتہ 24 گھنٹوں سے بے یارو مددگارسمندر میں پھنسے تھے۔ ترجمان پاک بحریہ اطلاع ملنے پر پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نےکشتی کی سرچ اینڈ ریسکیو کیلئے لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ائیر کرافٹ اور پی ایم ایس ایس کشمیر کو مامور کیا۔ ترجمان پاک بحریہ

پی ایم ایس ایس کشمیر نے مصیبت زدہ کشتی کو تلاش کر کے تکنیکی مسئلہ دور کیا اور عملہ کو طبی امداد فراہم کی۔ ترجمان پاک بحریہ فنی خرابی دور ہونے کے بعد کشتی اپنی منزل کی جانب گامزن ہوگئی۔ ترجمان پاک بحریہ مصیبت زدہ کشتی نے 04 فروری کو بھارتی بندرگاہ دابھول سے شارجہ کیلئے روانہ ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بروقت کاروائی اور پیشہ ورانہ مہارت کو کشتی کے عملے نے سراہا۔

ترجمان پاک بحریہ

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!