کراچی: ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی زیر صدارت ہفتہ وار کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ضلعی و انویسٹی گیشن ونگ کے ایس ایس پیز اور مخصوص تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
اجلاس میں افسران نے مضر صحت گٹکا ماوا، منشیات فروش نیٹ ورکس، اور آئی آرز میں نامزد افراد کے خلاف جاری کارروائیوں، چھاپوں، گرفتاریوں اور مقدمات کے اندراج سے متعلق تفصیلی رپورٹس پیش کیں۔
ڈی آئی جی ایسٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ایس ایچ اوز جرائم پیشہ عناصر، مفرور و اشتہاری ملزمان اور تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کریں۔
انہوں نے کہا کہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منشیات کی روک تھام کے لیے خصوصی حکمت عملی اپنائی جائے اور ایسے نیٹ ورکس کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔
محرم الحرام کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ نے کہا کہ علماء کرام، زاکرین اور مجالس و جلوس کے منتظمین سے ملاقاتیں کی جائیں اور انٹیلی جنس رپورٹس کی روشنی میں جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیا جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بغیر نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، جبکہ ہوائی فائرنگ اور شہریوں کو خوف میں مبتلا کرنے والے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی نے کہا کہ پولیس کا مقصد شہریوں کو محفوظ، پرامن اور منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنا ہے، اور اس مقصد کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

I’ve learn sevveral exscellent stuff here.Certainly wortyh bookmarking for
revisiting. I wonnder howw muchh attemplt yyou place too ceate any such wonderfful nformative site.
My weeb page – redwap.pro