...

چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب کا تیز بارش میں ٹاون کے مختلف علاقوں کا دورہ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاون میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی
چیئرمین فراز حسیب کی زیر نگرانی متعلقہ محکموں نے نکاسی آب اور امدادی کاموں کو مکمل کیا
پیشگی مناسب منصوبہ بندی کی وجہ سے پانی کی نکاسی اور دیگر امدای کام بروقت سر انجام دئے گئے : فراز حسیب

کراچی: چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب کا تیز بارش میں ٹاون کے مختلف علاقوں کا دورہ۔ چیئرمین فراز حسیب کی زیرنگرانی نکاسی آب اور دیگر امدادی کام سر انجام دئے گئے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین اسحاق تیموری، متعلقہ یوسی چیئرمینزبھی موجود تھے۔ چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب نے میڈیا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت آباد ٹاون میں بہتر اور پیشگی منصوبہ بندی کے سبب عوام کو زیادہ پریشانی اور مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاون میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی اور متعلقہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی تھیں۔ گزشتہ رات ہونے والی بارش کے فوری بعد ٹاون کی مشینری اورسینی ٹیشن، باغات اور ریسکیوکا عملہ فیلڈ میں موجود تھا اور اپنے فرائض ذمہ داری و تندہی سے سرانجام دے رہا تھا۔ سینی ٹیشن کا عملہ مرکزی اور اندر ونی شاہراہوں پر بارش کے جمع شدہ پانی کی نکاسی کیساتھ چوکنگ پوائنٹس کو کلیئر کرنے میں مصروف تھا۔ ریسکیو کا عملہ امدادی کاموں کے ساتھ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں مصروف تھااور محکمہ باغات کے اہلکار درختوں کی چھٹائی کے ساتھ ٹوٹ کر گرنے والے درختوں کو اُٹھانے میں مصروف عمل رہے۔ فراز حسیب نے کہا کہ اس موقع پر واٹر اینڈسیوریج بورڈ کا عملہ بھی آن بورڈ تھا۔محکمہ جاتی کو آرڈینیشن نے ا ہلیان لیاقت آبادٹاون کو دوران برسات مکمل ریلیف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد نمبر 10پر پر سڑک میں شگاف پڑجانے کی وجہ سے پانی کی نکاسی اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں دشواری پیش آئی مذکورہ شگاف کے حوالے سے ٹاون انتظامیہ کی جانب سے با رہا کے ایم سی کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے لیکن ابھی تک اس مسئلے کو حل نہیں کیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ انشا اللہ بارش کا سلسلہ جیسے ہی رکے گا تو ہم کوشش یہ کریں گے کہ ہمارے جن پوائنٹس پر پانی وغیرہ کھڑا ہو جاتا ہے اس کے لئے کوئی ایسا لائحہ عمل بنائے جس سے ان مسائل کا حل مستقل بنیادوں پر کیا جاسکے۔

 

 

ترجمان:
ڈائریکٹر انفارمیشن
لیاقت آباد ٹاون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.