کراچی: ایسٹ زون میں سیکورٹی اینڈ کرائم میٹنگ، منشیات و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

کراچی: ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی زیر صدارت سیکورٹی اینڈ کرائم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلعی اور انوسٹی گیشن ونگ کے ایس ایس پیز نے شرکت کی۔

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، ترقیاتی منصوبوں اور مالی امور کی منظوری

اجلاس میں افسران نے مضر صحت گٹکا ماوا، منشیات فروش نیٹ ورکس، اشتہاری و مفرور ملزمان اور مختلف مقدمات میں نامزد افراد کے خلاف جاری کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے ہدایت کی کہ تمام ایس ایچ اوز بغیر کسی دباؤ کے جرائم پیشہ عناصر، مفرور و اشتہاری ملزمان اور تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منشیات کے نیٹ ورک کو ہر صورت ختم کیا جائے۔

اجلاس میں محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر بھی غور کیا گیا اور ہدایت دی گئی کہ انٹیلی جنس رپورٹس کی روشنی میں مکمل سیکیورٹی ڈپلائمنٹ ترتیب دی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے کہا کہ شہریوں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!