کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے منگھوپیر میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ، سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار
وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ معصوم شہریوں اور ایک خاتون کو نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں فوری طور پر قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ شہر کا امن خراب کرنے والے سفاک ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور ایس ایس پی ویسٹ خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر گرفتاری یقینی بنائیں۔
ضیاء الحسن لنجار نے منگھوپیر فائرنگ میں زخمی شخص کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔
وزیر داخلہ سندھ نے واضح کیا کہ کراچی کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
