حب کینال میں نہانے پر پابندی کی خلاف ورزی، منگھوپیر پولیس کی کارروائی، 35 افراد گرفتار

شہریوں کی جانب سے حب کینال میں نہانے کے معاملے پر متعلقہ ادارے حرکت میں آ گئے، جہاں منگھوپیر پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے 35 افراد کو گرفتار کر لیا۔

نارتھ کراچی میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج، اہم شاہراہ پر ٹریفک معطل

کمشنر کراچی کی جانب سے حب کینال اور نہروں میں نہانے پر 5 مئی سے 4 جون تک پابندی عائد کی گئی تھی، تاہم اس کے باوجود بعض شہریوں کی جانب سے نہر میں نہانے کا سلسلہ جاری رہا۔

ایس ایچ او منگھوپیر راجا ذوالفقار کے مطابق کارروائی کے دوران خلاف ورزی کرنے والے 35 افراد کو حراست میں لے کر دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو نہر اور کینال کی جانب جانے اور نہانے سے سختی سے منع کیا گیا ہے، جبکہ کمشنر کراچی کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!