بھارت پاکستان مخالف بیانیے کے ذریعے داخلی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے: تجزیہ

معرکہ حق میں مبینہ ہزیمت اور سیاسی مقاصد کے حصول میں ناکامی کے بعد بھارت ایک بار پھر پاکستان مخالف بیانیوں کو تیز کر رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مودی حکومت اپنی سفارتی ناکامیوں اور اندرونی دباؤ سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسے بیانیے استعمال کر رہی ہے۔

200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو سبسڈی جاری رہے گی، نظام QR کوڈ سے منسلک ہوگا: اویس لغاری

بھارتی آرمی چیف کے حالیہ “سندور 2.0” بیان کو مختلف حلقے سیاسی و عسکری مقاصد کی ناکامی کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ آیا یہ بیان بھارت کی اسٹریٹجک مشکلات کا اعتراف ہے یا داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش۔

خطاب میں بھارتی آرمی چیف نے یہ بات بھی تسلیم کی کہ جدید جنگی حالات میں ہر نقل و حرکت پر نظر رکھی جاتی ہے اور معلوماتی و تکنیکی میدان میں مؤثر تیاری ناگزیر ہے، جس سے بھارتی فوج کو درپیش چیلنجز واضح ہوتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت میں سیاسی، سماجی اور معاشی دباؤ میں اضافے کے باعث پاکستان مخالف بیانیہ مزید مضبوط کیا جا رہا ہے، جبکہ مختلف واقعات اور دعوؤں کو بھی اسی سلسلے کی کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق “سندور 2.0” جیسا تصور زیادہ تر سیاسی نوعیت رکھتا ہے اور اگر کوئی عسکری کارروائی طویل عرصے تک غیر واضح رہے تو یہ اس کے مقاصد کے حصول میں ناکامی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

ان کے مطابق حکومتی بیانیہ اور بعض میڈیا حلقے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کو داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی اور بیانیہ جنگ مزید شدت اختیار کر رہی ہے۔

One thought on “بھارت پاکستان مخالف بیانیے کے ذریعے داخلی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے: تجزیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!