کراچی: کراچی کے ضلع شرقی میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گلستانِ جوہر کے علاقے میں شہری سے ڈکیتی میں ملوث ایک ملزم کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
شمالی ناظم آباد مسائل کی آماجگاہ بن گیا، پانی و گیس بحران اور اسٹریٹ کرائمز سے شہری پریشان
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عمران ولد جمعہ گل کے نام سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پستول، گولیاں اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔
ترجمان ایسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی موٹر سائیکل، جس کا رجسٹریشن نمبر BDM-2869 ہے، عزیز بھٹی تھانے کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ واقعے کے مزید پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
