خانہ کعبہ کے نئے غلاف (کسوہ) کی تبدیلی یکم محرم الحرام کو ایک روح پرور اور باوقار تقریب کے دوران کی جائے گی، جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی حکمتِ عملی ناکام، اسلام آباد علاقائی سفارت کاری میں اہم کردار بن گیا: الجزیرہ رپورٹ
حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والے اداروں کے مطابق خادم الحرمین الشریفین کی نیابت میں نئے غلافِ کعبہ کی باضابطہ حوالگی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں نیا کسوہ کلید بردارِ کعبہ کے حوالے کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہر سال ہجری نئے سال کے آغاز پر غلافِ کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے، جو اسلامی دنیا کے لیے مذہبی اور تاریخی اہمیت کا حامل موقع تصور کیا جاتا ہے۔
غلافِ کعبہ، جسے "کسوہ” کہا جاتا ہے، انتہائی نفیس کاریگری اور خصوصی مہارت کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔ اس کی تیاری میں اعلیٰ معیار کے خالص ریشم کے علاوہ سونے اور چاندی سے مزین دھاگوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق نیا کسوہ اسلامی فنِ خطاطی، دستکاری اور روایتی ہنرمندی کا شاہکار ہوتا ہے، جس کی تیاری میں ماہر کاریگر کئی ماہ تک محنت کرتے ہیں۔
غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی سالانہ تقریب دنیا بھر کے مسلمانوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنتی ہے اور ہجری سال کے آغاز کی ایک اہم مذہبی روایت سمجھی جاتی ہے۔
