علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران نے جارح امریکا کو ایسا سخت جواب دیا ہے کہ اب امریکا کو خطے میں شرارتوں اور فوجی اڈوں کے قیام کے لیے محفوظ پناہ گاہ میسر نہیں ہوگی۔
امریکا ایران کشیدگی میں پاکستان کے ثالثی کردار کی عالمی سطح پر پذیرائی جاری
حج کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ’’اللہ اکبر‘‘ کے ہتھیار نے ایرانی قوم کو طاقت اور استقامت عطا کی ہے جبکہ مستقبل امت مسلمہ اور نئی اسلامی تہذیب کا ہے۔
انہوں نے اسلامی ممالک پر زور دیا کہ ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے باہمی دوستی، اتحاد اور تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران نے دشمن کے مقاصد کو ناکام بنایا اور امریکا کو سخت ’’تھپڑ‘‘ رسید کیا۔ ان کے بقول خطے کے ممالک اور اقوام اب امریکی فوجی اڈوں کے لیے ڈھال نہیں بنیں گے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ امریکا اب مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجی عزائم اور مداخلت کے لیے محفوظ ماحول حاصل نہیں کر سکے گا جبکہ اسرائیل کو ’’متزلزل صیہونی حکومت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی عمر کے آخری مراحل کے قریب پہنچ چکا ہے۔
