عدالت نے عمران کان اور بشریٰ بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دیتے ہوئے دونوں کو 7،7 سال قید کی سزا سنادی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

عدالت نے بانی و سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران کان اور بشریٰ بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دیتے ہوئے دونوں کو 7،7 سال قید کی سزا سنادی۔

سینئر سول جج قدرت اللہ اڈیالہ جیل میں بانی و سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بانی چیئرمین کےوکلاء کی جانب سے دائر بریت کی درخواست مسترد کر دی گئی، وکلاء صفائی کی جانب سے دائرعدالتی دائرہ اختیار کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی مبینہ غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت تقریبا 14 گھنٹےتک جاری رہی ہے۔

 

 

فریقین کے دلائل مکمل ہونے پرسینئرسول جج قدرت اللہ نے فیصلہ محفوظ کیا فیصلہ تھا، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی نےکمرہ عدالت میں 342 کا بیان ریکارڈ کرادیا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 13 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا تھا وکلاء صفائی نےعون چودھری،خاورمانیکا،مفتی سعید اور ملازم لطیف پرجرح مکمل کی گئی۔

One thought on “عدالت نے عمران کان اور بشریٰ بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دیتے ہوئے دونوں کو 7،7 سال قید کی سزا سنادی

  1. اکبر بابر کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کا ردّعمل

    پاکستان تحریک انصاف نے اکبر بابر کی پریس کانفرنس کو بالکل بےمعنی، مضحکہ خیز اور ٹاؤٹ کا خواب قرار دے دیا

    اکبر بابر کسی بھی پیشکش سے پہلے قوم کو یہ بتائیں کہ تحریک انصاف 26 ستمبر 2011 کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ان کی بنیادی رکنیت ختم کرچکی ہے،

    رکنیت کے خاتمے کے بعد اکبر بابر کا تحریک انصاف سے تو کوئی تعلّق نہیں البتّہ ان کے ایجنڈے سے تحریک انصاف کا ہر کارکن بخوبی آگاہ ہے،

    اکبر بابر کیلئے مخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ ٹاؤٹ گردی کی راہ ترک کریں اور سیاست میں کچھ کرنا چاہتے ہیں تو الیکشن کمیشن میں اپنی ایک نئی سیاسی جماعت رجسٹر کروا کر سیاست کی اصلاح کا بیڑہ اٹھائیں،

    پاکستان تحریک انصاف ایک منظم ترین جمہوری جماعت ہے جس میں فیصلہ ساز صرف اور صرف ہمارے کارکن ہیں،

    تحریک انصاف کا ہر کارکن عمران خان کے نظریے سے پوری طرح وفادار اور جماعت کے نظم اور فیصلہ سازی پر غیرمتزلزل یقین رکھتا ہے،

    تحریک انصاف کا ہرکارکن جانتا ہے کہ ٹاؤٹ کسی نظریے یا اصول کےنہیں اپنے آقاؤں کے حکم کے تابع ہوا کرتے ہیں اور سیاست کیلئے یکسر ناموزوں ہوتے ہیں،

    جس ٹاؤٹ کے ذریعے تحریک انصاف میں نقب زنی کی مایوس کن کوششیں جاری ہیں اس کی پہلے اپنی کوئی سیاسی پہچان تھی نہ آج ہے،

    اکبر بابر نامی شخص جتنی دیر تحریک انصاف کا حصہ رہا وہ تحریک انصاف کے تاحیات بانی چیئرمین عمران خان کی سرپرستی ہی کا مرہونِ منّت رہا،

    اس ٹاؤٹ نے تحریک انصاف کے قیام سے آج تک کسی انٹراپارٹی انتخاب میں یونین کونسل تک کی سطح پر حصہ لیا نہ کبھی تحریک انصاف کے کارکنان نے اسے منتخب کیا،

    آج بھی مقتدرہ کی آشیرباد کے سوا اکبر بابر کی کوئی پہچان ہے نہ ان کے پاس کرنے کو کوئی کام،

    تحریک انصاف کا کارکن دیگر تمام سازشوں اور شرانگیزیوں کیطرح اکبر بابر جیسے شخص کی شرارتوں سے بھی نمٹ لے گا،

    تحریک انصاف اللہ کے فضل و عنایت سے ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے اور اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں بطور متحد جماعت سیاست و ریاست کی تعمیر کا ایجنڈا آگے بڑھائے گی،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!