وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے زیرِ تعمیر عظیم پورہ فلائی اوور کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وزیراعلیٰ سندھ کو منصوبے پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔
بہادر آباد پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے فلائی اوور پر خود گاڑی بھی چلائی جبکہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی انہیں بریفنگ دیتے ہوئے مختلف حصوں کا معائنہ کروایا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے منصوبے کو 100 دن میں مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فلائی اوور کو 15 جون تک ہر صورت عوام کے لیے کھول دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی رفتار مزید تیز کی جائے اور تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ عظیم پورہ فلائی اوور ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور شہریوں کو بہتر سفری سہولت فراہم کرنے کا اہم منصوبہ ہے۔ ان کے مطابق یہ فلائی اوور ملیر ہالٹ اور کورنگی روڈ کوریڈور تک ٹریفک کی روانی بہتر بنانے میں مددگار ہوگا۔
میئر کراچی نے بتایا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے مختلف مقامات پر بیک وقت کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کے ساتھ منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
