بھارت نے دوبارہ للکارا تو اس کا جغرافیہ بدل دیں گے، خواجہ آصف کی سخت وارننگ

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے دوبارہ پاکستان کو للکارنے کی کوشش کی تو “بھارت کا جغرافیہ بدل کر اسے تاریخ کا حصہ بنا دیں گے۔”

نیو کراچی ٹاؤن میں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جاری، پاور ہاؤس سروس روڈ سمیت مختلف گلیوں کا افتتاح

نجی ٹی وی پروگرام “کیپٹل ٹاک” میں میزبان حامد میر کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع نے بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ابھی تک اپنی سابقہ شکست کے اثرات سے نہیں نکل سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ “بھارت کو جو پہلے مار پڑی ہے، وہ ابھی تک اسے سہلا رہا ہے۔”

علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے ایران پر امریکا یا اسرائیل کے ممکنہ حملے کے امکان کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایران پر دوبارہ حملے کا کوئی امکان نہیں کیونکہ عالمی برادری اور دیگر ممالک جنگ کے حق میں نہیں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے 28 ویں آئینی ترمیم سے متعلق خبروں کی بھی تردید کی اور واضح کیا کہ اس حوالے سے وفاقی کابینہ میں اب تک کوئی بات نہیں ہوئی۔

وزیر دفاع کے بیان کے بعد سیاسی اور سفارتی حلقوں میں اس پر مختلف ردعمل سامنے آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

One thought on “بھارت نے دوبارہ للکارا تو اس کا جغرافیہ بدل دیں گے، خواجہ آصف کی سخت وارننگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!