ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی بڑی کارروائیاں، گٹکا ماوا فروشوں اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن تیز

کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون میں ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایت پر مختلف تھانوں کی پولیس کارروائیوں کے دوران گٹکا ماوا فروشوں اور اشتہاری ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

سرجانی ٹاؤن میں کے ڈی اے کا بڑے پیمانے پر آپریشن جاری، سرکاری اراضی واگزار کرانے کی کارروائی تیسرے روز میں داخل

تھانہ سپر مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروخت کرنے والے اشتہاری ملزم محمد ریحان عرف شاہکا ولد محمد احسن کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سابقہ مقدمہ نمبر 60/2026 میں بھی مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے مفرور تھا۔ ملزم کے قبضے سے 15 پڑیاں گٹکا ماوا اور 500 روپے نقدی برآمد ہوئی، جس کے بعد اس کے خلاف مقدمہ نمبر 336/2026 درج کرلیا گیا ہے۔

تھانہ لیاقت آباد پولیس نے بھی مختلف کارروائیوں میں گٹکا ماوا فروشی میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم حارث ولد اختر سے 20 پڑیاں جبکہ ایک اور ملزم عباس علی ولد اسماعیل علی سے 25 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔ ان کے خلاف مقدمہ نمبر 301/26 درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایک اور کارروائی میں تھانہ لیاقت آباد پولیس نے ملزم جہانگیر ولد اشفاق کو گرفتار کیا جبکہ اس کے دو ساتھی ندیم ولد علاؤالدین اور حسین موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مجموعی طور پر 44 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کی گئیں اور فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ادھر تھانہ حیدری مارکیٹ پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے ملزم انتھونی عرف کراکفو ولد رفاقت مسیح کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے 25 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد ہوئیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 188/2026 درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شہر میں منشیات اور مضر صحت اشیاء کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ نوجوان نسل کو محفوظ رکھا جاسکے۔

One thought on “ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی بڑی کارروائیاں، گٹکا ماوا فروشوں اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن تیز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!