پاکستان اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات، سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور تعلقات کے فروغ پر گفتگو

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکہ کے نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور پال کپور نے اہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ تعلقات، خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور مشرق وسطیٰ کے تازہ ترین حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کراچی ٹرانسپورٹرز کے مسائل پر پیشرفت، ڈی آئی جی ٹریفک نے نیو ٹرک اسٹینڈ پر چالان روکنے کی ہدایت

ملاقات میں قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر دونوں جانب سے سکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے شعبوں میں اشتراک کار بڑھانے پر زور دیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات باہمی اعتماد اور دوطرفہ تعاون پر مبنی ہیں، جبکہ موجودہ دور میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے تاکہ سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں، جو دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے خطے میں دیرپا امن اور پُرامن حل کے لیے امید کا اظہار کیا۔

امریکی نائب وزیر خارجہ پال کپور نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!